29 جولائی 2012 - 19:30

سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں عوامی تحریک جاری ہے۔

ابنا: شہر قطیف کے عوام نے احتجاجی مظاہرہ کر کے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائي کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مظاہرہ اتوار کی رات کو ہوا اور مظاہرین نے کہا کہ ہم سب نمر ہیں اور اپنے مذہبی پیشوا کی فوری رہائي کا مطالبہ کرتے ہیں۔ مظاہرین نے سعودی عرب میں سیاسی، مذہبی اور اقتصادی اصلاحات پر بھی زور دیا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ تیل سے مالا مال ان کے علاقے میں غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ کیاجائے۔ادھر اطلاعات ہیں کہ اب مظاہرے مشرقی علاقوں تک محدود نہیں رہے ہیں بلکہ ریاض اور مکہ معظمہ میں بھی لوگوں نے مظاہرے کر کے سیاسی قیدیوں کی رہائي کا مطالبہ کیا ہے۔ آل سعود جو کہ اسلامی بیداری کی تحریک کو اپنے تخت و تاج کے لئے خطرہ سمجھتی ہے، بڑے وحشیانہ طریقوں سے مظاہروں کو کچل رہی ہے۔ سعودی کارندوں نے ہزاروں مظاہرین کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ گرفتار شدگان میں زیادہ تر تعداد شیعہ مسلمانوں کی ہے۔یاد رہے کہ سعودی عرب میں بھی اسلامی بیداری کی تحریک کے آغاز سے مظاہرے شروع ہو چکے تھے تاہم سعودی حکومت سامراج اور صہیونی میڈیا اور سیاسی حمایت سے اپنی وحشیانہ کارروائيوں کے ذریعے ان مظاہروں کو کچلتی آ رہی ہے۔ صہیونی میڈیا کی حمایت کی بنا پر سعودی عرب کی خـبریں عام طور سے عالمی میڈیا میں نہیں آتیں۔

.......

/169